بلاول 12 مئی کے حقائق سے لاعلم ہیں، ایم کیو ایم پاکستان


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 12 مئی 2007 کے اصل حقائق سے لاعلم ہیں، انہوں نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ وہ تاریخ مسخ کرکے نہ پڑھیں۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی تقریرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو 12مئی کے کن شہداء کی بات کررہے ہیں؟ سانحے کو11 برس گزرچکے ہیں، کیا بلاول سمیت پیپلزپارٹی کا کوئی رہنما کسی شہید کے گھرگیا؟ جبکہ سانحہ کے وقت آصف علی زرداری لندن کے محلوں میں موجود تھے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ 12 مئی 2007 کے واقعات میں ایم کیوایم کوملوث کرکے تاریخ کومسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، دراصل بلاول کا مقصد سستی شہرت حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے منہ سے کرپشن اوربدعنوانی کے خلاف باتیں اچھی نہیں لگتیں، پہلے 15 سوارب روپے کا حساب دو پھر مئیرکراچی سے نو ارب کا حساب مانگنا، بلاول بھٹو زرداری وہ مطالبہ بھول گئے جب انہوں نے وسیم اخترکی جیل سے رہائی کامطالبہ کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی اورسندھ  کے عوام پرہر دور میں ظلم کیا گیا، آج تعصب کرنے والے ایم کیوایم پرتعصب کا الزام لگا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی  کس منہ سے سندھ  سے اکثریت مانگ رہی ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی باغ جناح ہے جسے 19 فروری 2012 کو ہم نے صرف خواتین سے بھر دیا تھا اور آج  پیپلزپارٹی باغ جناح کو مروں سے بھی نہ بھرسکی۔


متعلقہ خبریں