پٹواری نہ مولانا، حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، بلاول بھٹو


چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا مقابلہ پٹواریوں سے ہے نہ مولانا سے بلکہ اس کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے۔ 

 

سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے پاس ہے کیا ؟ اسلام آباد آنے پر قانون کے مطابق سلوک ہو گا، وزیر داخلہ

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے، جیالوں کی حکومت آرہی ہے۔ پیپلز پارٹی جیالوں کا دور آرہاہے ،پاکستان بچانے نکلے ہیں۔ سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنماوں پر مقدمات ہیں۔ ہمارے رہنماوں کے اہل خانہ پر بھی مقدمات ہیں۔ سکھر کا خورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہے، سکھر کا اپوزیشن لیڈرجیل میں،لاہورکا مزے کر رہا ہے۔ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا خود برداشت کرسکے۔

بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ،  نااہل حکومت کو بھگانے کیلئے کارکنوں کوجاگنا ہوگا، پیپلز پارٹی سلیکٹڈ کو بھگانے کیلئے اس سر زمین پرکھڑی ہے۔

بعد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کےمختلف اضلاع میں جاکرترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا،ٹھٹھہ،ٹنڈوالہ یاراوردیگرجگہوں کادورہ بھی کیا۔

عمران خان کی حکومت میں غریبوں کیلئےتکلیف اورامیروں کیلئےریلیف ہے،ہرمہینےپیٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے۔

ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیاتھالیکن حکومت نےمزیدلوگوں کوبےروزگارکردیا،اسٹیل مل سمیت دیگراداروں سےلوگوں کونکالاگیا۔حکومت نے16ہزارافرادکونوکریوں سےفارغ کیا،پیپلزپارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہےتولوگوں کوروزگاردیاجاتاہے۔

بنی گالاہاوَس کوریگولرائزکردیاجاتاہےلیکن گجرنالےپرغریبوں کےگھرگرادیئےجاتےہیں،عمران خان الیکشن جیت کرنہیں آئےوہ عوامی نمائندےنہیں،اگروہ عوامی نمائندےہوتےتوعوام کااحساس ہوتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی حکومتی نشانےپرہے،صرف خورشیدشاہ کوجیل میں رکھاجاتاہےکسی اورپارٹی کےلوگوں کوچھیڑانہیں جاتا۔


متعلقہ خبریں