اسرائیلی وزیراعظم کی باتیں یا لوری؟امریکی صدرسوگئے


امریکی صدر سےحال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی ملاقات میں جوبائیڈن سو گئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیل کے نئے وزیراعظم کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم اپنی داستان سناتے رہے اور جوبائیڈن کرسی پر بیٹھے بیٹھے اونگھتے رہے

اسرائیلی وزیر اعظم اس وقت امریکہ اور اسرائیل کی دوستی اور تعلقات سے متعلق بات چیت کر رہے تھے جب نیند نے جوبائیڈن  کو اپنی آغوش میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران آئندہ دو ماہ میں ایٹمی ہتھیار تیار کر لے گا، اسرائیلی وزیر دفاع

امریکی صدر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل خوب ہوگئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مزے مزے کے کمنٹس دیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے تو ایسا محسوس ہو رہا ہے اسرائیلی وزیراعظم کی گفتگو اتنی بورتھی کہ لوری بن گئی یا بائیڈن اتنے تھکے ہوئے تھے کہ کُچھ سُننا ہی نہیں چاہتے تھے۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات میں  کہا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کا معاملہ اگر سفارت کاری سے حل نہ ہوا تو امریکہ دیگر آپشز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جوہری معاملہ سفارت کاری سے حل نہ ہوا تو دیگر آپشن پر غور کریں گے، جوبائیڈن

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے 50 منٹ کی ملاقات کے بعد جوبائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج نہ نکلے تو امریکہ “غیرمتعین اقدامات” کرنے پر غور کرے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے نئے وزیر اعظم  بینیٹ نے جون میں عہدہ سنبھالا تھا۔


متعلقہ خبریں