مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر


سعوی عرب میں مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین شریفین نامی اکاونٹ سے ان دلچسپ تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی مکہ کلاک ٹاور کی چوٹی کو چھوتی ہے۔یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منظر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے پوری مملکت میں شدید بارشوں پیشگوئی کی ہے۔

ہفتہ کے روز سے بدھ تک نجرام، ریاض، عسیر، جازان اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں