پرچی چیئرمین کی بیان بازی حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کی بیان بازی سندھ کے حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

پاکستان کو پھر ضرورت ہے جیالے تیار ہوجائیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہباز گل نے بلاول بھٹو کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام گزشتہ 13 سال سے سندھ سرکار کے رحم و کرم پر ہیں۔

شہبازگل نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ سندھ کے عوام کو بنیادی سہولتیں تک نہ دے سکنے والے مجرم ہیں۔

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی کاغذی کارکردگی اور ان کی نا اہلی حالیہ واقعے سے بھی عیاں ہے۔


متعلقہ خبریں