افغانستان کو تنہا چھوڑا تو سب کا نقصان ہو گا، شاہ محمود قریشی

بیٹے کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کواگرتنہاچھوڑاتواس کانقصان سب کوہوگا۔

افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہےتوسب متاثرہونگے

اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان قیادت کےسب سےرابطےہیں،90کی دہائی کی غلطیوں سےسب کوسیکھناچاہیے۔

اس وقت دنیامیں پاکستان کی تعریف ہورہی ہے،پی آئی اےنےموجودہ صورتحال میں اہم کرداراداکیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کونیچادکھانےکیلئےمنفی حرکتیں کررہاہے،وہ افغانستان میں امن چاہتاہےتومنفی حرکتیں کیوں کررہاہے؟ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے،بھارت نےمختلف گروپس کو دہشت گردی کےلیےجوڑا۔

پاکستان نے افغانستان کےساتھ بارڈربندنہیں کیا،صرف وہاں کی آمدروفت پرنظررکھی جارہی ہے،خدشات موجود ہیں مگر ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہوتا ہے تو پورا خطہ اس سے مستفید ہو گا۔

افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں سے جنگ کا سامنا کر رہے ہیں،وہاں کے لوگ امن چاہتےہیں،اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں