لاہور: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے آئی ای ڈی، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کا ہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا۔
رواں ماہ کے آغاز پر بھی سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔