صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں داعش پر حملے کا منصوبہ پیش

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


 واشنگٹن: امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کی ٹیم نے کابل میں ایک اور حملے سے متعلق خبردار کیا ہے۔

افغانستان میں مزیدحملوں کا خطرہ، آخری منٹ تک پروازیں چلائیں گے، پینٹاگون

عالمی خبر رساں ایجنسی نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو امریکی کمانڈرز نے داعش پرحملے کا منصوبہ بھی پیش کردیا ہے۔

امریکی صدر کو دی جانے والی بریفنگ میں امریکی کمانڈرز نے واضح طور پر بتایا ہے کہ افغانستان میں داعش کے خلاف حملوں کے لیے مؤثر وسائل ان کے پاس موجود ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز افغانستان میں سب سے زیادہ خطرناک ہوں گے۔

کابل ایئر پورٹ حملہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے، امریکی صدر

کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ گزشتہ روز کیے جانے والے بم دھماکوں کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ مجرمان کو نہیں چھوڑیں گے اور پیچھا کر کے نشانہ بنائی گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل بم دھماکوں کے مجرمان کو نہیں بھولیں گے۔


متعلقہ خبریں