قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے رمیز راجہ کے بطور چیئرمین پی سی بی نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کو مبارک باد دیتا ہوں، وہ بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو خوبی جانتے اور سمجھتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی سی بی میں تبدیلی ناگزیر تھی۔ دیکھنا چاہتا ہوں رمیز راجہ مستقبل میں کیا بڑا فیصلہ کرتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ میں میرٹ پر فیصلے ہونے چاہئیں۔
بوم بوم آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ اور سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کی کرکٹ ٹیم کو مزید ضرورت ہے، اور ان دونوں پلیئرز کو ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل کیا جائے۔
نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر کا مستقبل روشن ہے، وہ اچھے گیند باز ہیں، بس شاہین کو اپنی قابلیت دنیا کو مزید دکھانا ہو گی۔