ایپل میں10سال مکمل ہونے پرٹم کک کیلئے750ملین ڈالرز


ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کو کمپنی میں دس سال مکمل ہونے پر پچاس لاکھ سے زیادہ شیئرز دیئے گئے ہیں۔

ٹم کک نے اپنے زیادہ ترہ شیئرز750 ملین ڈالر میں فروخت کیے۔ یہ معاہدےکا حصہ تھا جو انہوں نے ملازمت کے آغاز میں اسٹیو جاب کیساتھ کیا۔

امریکی سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابقمسٹر کک ایوارڈ کے اہل تھے کیونکہ کمپنی کے شیئرپرائز میں گزشتہ تین برسوں کے دوران 191.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ٹم کک24 اگست 2011 کو چیف ایگزیکٹو بننے تھے اور اس کے بعد سے ایپل کے حصص کی قیمت میں 1200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایپل کمپنی کی مجموعی مالیت2.5 ٹریلین ڈالر ہے۔

گزشتہ سال کک نے کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کیا تھا جو2026 تک رہے گا۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹم کک کے اثاثوں کی کل مالیت1.5 بلین ڈالر بنتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹم کک نے دس سال قبل ایپل کمپنی میں ملازمت کی تھی۔ اگر وہ 2026 تک ایپل کمپنی میں کام کرتے رہے تو انہیں کم سے کم 10 لاکھ مزید شیئرز ملنے کا امکان ہے۔

ایپل نے مزید نئی مصنوعات کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔ ایپل نیوز، ڈیجیٹل میگزین اور ایپل ٹی وی جو نیٹ فلکس کے مدمقابل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں