بل گیٹس کی سورج کو ’ ڈھانپنے‘ کی خواہش


مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے سورج کو ڈھانپنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس سورج کی روشنی کو مدھم کرکے زمین کو “ٹھنڈا” کرنے کے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان سورج کو ڈھانپنے کے منصوبے سے متعلق تحقیق میں مصروف ہیں۔ اس منصوبے کو  “سٹریٹوسفیرک کنٹرولڈ ڈسٹربنس ایکسپریمینٹ” کا نام دیا گیا ہے۔

کورونا ویکسین کا تجربہ ناکام ہوا، بل گیٹس کو بڑا دھچکہ لگ گیا

سائنسدانوں کے مطابق سورج کی شعاؤں کا اثر کم کرنے کے لیے غیر زہریلا مواد کیلشیم کاربونیٹ (CaCO3) فضا میں چھڑکا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق SCoPEx نامی کمپنی اس ضمن میں باقاعدہ ٹیسٹنگ کا آغاز آئندہ چند سالوں کے دوران کرے گی۔ ایک بڑے غبارے کو فضا میں چھوڑا جائے گا جس پر مذکورہ کیمیکل لگا ہو گا۔

اس غبارے کی مدد سے کیمیکل فضا میں چھوڑا جائے گا جس سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سورج کی شعاوں کی تپش میں کمی آئے گی۔


متعلقہ خبریں