کوٹ ادو: صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس نے ہر صاحب دل کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔
رکشہ سوار خاتون سے دست درازی کرنےوالےملزمان گرفتار
میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں ملزمان سیف اللہ اور اقبال نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک خاتون کو بھرے بازار میں روکا اور پھر زبردستی اسے برہنہ کرنے کے بعد کپڑے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جب اس انسانیت سوز واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملی تو اس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سیف اللہ اور اقبال کو گرفتار کر لیا۔
زیادتی کا شکار لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر سپریم کورٹ کے سامنے خود کو آگ لگائی، آج دم توڑ دیا
ابتدائی تفیتش کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفتیش کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کے ساتھ یہ گھناؤنی حرکت اپنی بہن کا بدلہ لینے کے لیے کی تھی۔
گرفتار ملزمان نے پولیس کو اس ضمن میں بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بھائی عبدالوحید نے ان کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اس لیے انہوں ںے اس کا بدلہ لیا ہے۔ متاثرہ اہل خانہ کے مطابق لڑکی کا بھائی عبدالرحمان زیادتی کے کیس میں جیل میں قید ہے۔
سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے مبینہ زیادتی
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے اور باقی تین ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے بھی مار رہی ہے۔ پولیس کو اسی کیس میں بلال، رزاق اور عزیز بھی مطلوب ہیں۔