مجھے ایک ہی گانا آتا ہے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘، کیپٹن (ر) صفدر

مجھے ایک ہی گانا آتا ہے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘، کیپٹن (ر) صفدر

 مسلم لیگ ن  کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے کہا  ہے کہ ان کا بیٹا جنید صفدر نعتیں بھی پڑھتاہے مگر انہیں صرف ایک ہی گانا آتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔

انہوں نے کہا کہ میں نےجنید صفدر سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ہے۔ جنید کے دادا اس سے میاں محمد بخش کا کلام اکثر سنتے تھے۔ مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن ریٹائر محمد صفدر اسپتال داخل

کیپٹن (ر) صفدرنے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی سے متعلق مریم اورنگزیب بتائیں گی۔

خیال رہے کہ  کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی 23 اگست کو لندن میں ہوئی، جہاں انہوں نے ” کیا ہوا تیرا وعدہ” گا کر سماں باندھ دیا تھا۔


خوشگوار موڈ میں اپنی آواز کا جادو جگاتے جنید صفدر کی پرفارمنس سے وہاں موجود لوگ بھی خوب محظوظ ہوتے رہے۔

جنید صفدر کے چھوٹے نانا شہباز شریف کو بھی موسیقی اور گانوں کا بےحد شوق ہے، شہباز شریف کی چند سال پہلے تقریب میں ” اکیلے نہ جانا” گانا گاتے کی ویڈیو نے سب کو ان کے اس ٹیلنٹ سے متعارف کرایا تھا۔

نکاح کی تقریب میں مریم نواز شریک تو نہیں ہو سکیں لیکن ان کی ویڈیو کال کے ذریعے بیٹے سے بات کرنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں