طالبان کو کروڑوں پاؤنڈ کی پیشکش کیوں؟


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جی 7 ممالک کی جانب سے طالبان کو کروڑوں پاؤنڈ دینے کی مشروط پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے گزشتہ رات طالبان کو منجمد اکاونٹس بحال کرنے کی ایک ڈرامائی پیشکش کی ہے۔

اس کے لیے بورس جانسن نے مختلف شرائط رکھی ہیں جن میں سب سے اہم شرط یہ ہے کہ طالبان افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لڑکیوں کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیں گے جب کہ وہ اپنی سرزمین پر منشیات کو تلف کر دیں گے۔

بورس جانسن  نے مزید کہا کہ جی 7 کی ‘سب سے اہم شرط’ یہ ہے کہ طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ملک چھوڑنے والوں کو بھی محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جی 7 ان شرائط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ طالبان ان پر عمل درآمد کریں گے۔


متعلقہ خبریں