سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر


سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی افراد کو واپس آنے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم جو لوگ ویکسین مکمل کروا کر باہر گئے تھے وہ واپس آ سکتے ہی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ایسے تمام افراد کو ایس اوپیز کے تحت واپسی کی اجازت ہے۔

یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اس سے پہلے  متحدہ عرب امارات  نے بھی سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے پاسپورٹ کے حامل افراد سیاحتی دورے پرمتحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہری بھی یو اے ای جا سکیں گے، پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے ہر ملک کے لیے قواعدوضوابط مختلف ہوں گے۔


متعلقہ خبریں