حدود کی خلاف ورزی پر عقابوں کی لڑائی


فضائی حدود کی خلاف ورزی پر آپ نے دو ممالک کی جنگ یا تندوتیز جملوں کا تبادلہ تو سنا ہوگا۔ لیکن عقابوں یا پرندوں کے لڑائی نہ کبھی دیکھی ہوگی اور نہ سنی۔

سکاٹ لینڈ میں ایک جھیل کنارے اس وقت دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے جب دو عقابوں کے درمیان فضائی حدود کے معاملے پر پنجہ آزمائی ہوئی۔

عقابوں کی لڑائی کے مناظر ایک52 سالہ گیری نامی شخص نے اپنے کیمرے میں ریکارڈ کیے جو دیگر5 افراد کے ساتھ وہاں فوٹوگرافی کر رہا تھا۔ گیری 10 سالوں سے یہاں آ رہا ہے لیکن اس نے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔

کیمرا مین کے مطابق سفید دم والے سمندری عقاب تقریبا 100 فٹ کی بلندی پر منڈلا رہے تھے۔ ان کے پروں کی لمبائی تقریبا8 فٹ تک ہوتی ہے۔

فضائی سرحد کا تنازعہ اس وقت ظاہر ہوا جب ایک عقاب نے اپنا پیچھا کرنے والے دوسری عقاب پر پلٹ کر حملہ کیا۔

جنگلی حیات کی فوٹوگرافی کرنے والے گیری کا کہنا ہے کہ عقاب اپنے اپنے علاقے میں رہتے ہیں اور حدود کی خلاف ورزی نہیں کرتے تھے۔

گیری نے بتایا نے ان دونوں عقابوں کا علاقہ مختلف تھا اور یہ ایک کشتی کے اوپر فضا میں اکٹھے ہوئے اور پھر دونوں شور مچانا شروع کر دیا، جو کہ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔

فوٹوگرافر نے بتایا بعض اوقات عقاب پنجے پھنسا لیتے ہیں اور ایک ساتھ نیچے گرتے ہیں، لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔

دونوں عقاب شور کر رہے تھے، دونوں نے چند لمحوں کیلئے پنجے پھنسائے اور پھر ایک نے دوسرے کا پیچھا شروع کر دیا۔ لڑائی اتنی شدید نہیں تھی، جیسے ایک نے کہا ہو کہ وہ بحث کرنا نہیں چاہتا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں