افغانستان کی پاپ اسٹار ملک سے نکلنے میں کامیاب


افغان پاپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

گلوکارہ نے اس بات کی تصدیق خود اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے کی، ایک پوسٹ میں آریانہ نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ ‘میں گذشتہ چند ناقابل یقین راتوں کے بعد  ٹھیک ہوں اور زندہ ہوں، اور  دوحہ پہنچنے کے بعد  استنبول کی پرواز کا انتظار کر رہی ہوں۔


آریانا سعید نے بتایا کہ انہوں نے طالبان کی پالیسیوں کے خلاف جا کر 2015 میں ایک اسٹیڈیم میں گانا گایا تھا جس میں انہوں نے کوئی حجاب نہیں پہنا تھا، لیکن اب یہ سب ایک خواب بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان اپنے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو سیکیورٹی فراہم کرتے رہے

آریانہ نے اس موقع پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان میں امن اور بہتر مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے افغان شہریوں کو غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، اس دوران متعدد افغان شہری بھی  کابل ائیر پورٹ پر موجود ہیں تاکہ وہ کسی بھی طرح افغانستان سے نکل سکیں، تاہم پروازیں نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کاسامنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں