سینکڑوں جنگجو پنجشیر کی طرف روانہ ہیں، طالبان

افغانستان: افغان طالبان بدخشاں تک پہنچ گئے

افغان طالبان نے کہا ہے کہ ان کے سینکڑوں جنگجو صوبہ پنجشیر کی طرف روانہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ صوبہ پنجشیر کی جانب طالبان کی پیشرفت شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجشیر افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کے کنٹرول میں ہے جب کہ طالبان نے انہیں صوبہ حوالے کرنے کے لیے چند گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔

افغان طالبان کا کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائیاں روکنے کا حکم

احمد مسعود نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے شدت پسندی کو ختم کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ مل  کر وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنے والد کا خون معاف کرنےکو تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں