بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی

کشمیر: بلیک آؤٹ کا خاتمہ ممکن ہے لیکن کیسے؟بھارت کی عقل سے ماورا منطق

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے افغانستان سے متعلق تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے۔

اجیت دوول کی 2013 میں بھونڈی حکمت جھاڑنے کی ویڈیو سامنے آ گئی جس میں وہ افغانستان کی فوج کی تعریفوں کا پل باندھ رہا تھا۔

اجیت دوول نے کہا تھا کہ افغان فورسز کو بہترین ہتھیاروں سے مسلح کیا گیا، زبردست تربیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے محض ایک ماہ کے اندر تمام صوبوں پر قبضہ کر لیا جب کہ افغان فورسز نے بغیر مزاحمت کئے ان کے آگے ہتھیار ڈال دیئے۔

طالبان کے قبضے کے بعد سے بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔ بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اور وہاں کی زمین کو مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سمیت دیگر تنظیموں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتی آ رہی ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو پاکستان میں کارروائیاں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے پاکستانی شکایات پر تین رکنی کمیشن بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان سے معاملات حل کریں، کالعدم ٹی ٹی پی کے ارکان عام معافی کےبدلےہتھیارڈالیں اور پاکستان چلے جائیں۔

اراکین کی جانب سے انتقامی کارروائیوں اور مظالم کی تحقیقات کرائیں گے، طالبان

رپورٹ کے مطابق پاکستان اورافغان طالبان نے اس پیشرفت پرتاحال کوئی باضابطہ موقف جاری نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں