4 ہزار ویزے جاری، کابل سے 1400 افراد نکال بھی لیے، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 4ہزار افراد کو ویز ے جاری کرچکاہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان  میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے کردار کو دنیابھرمیں سراہاجارہاہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن اب تک سفارتکاروں اور عالمی نمائندوں سمیت  ایک ہزار 400 افراد کو پاکستان لا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل سے پی آئی اے کی دوسری پرواز 390 مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے خطے اوردیگر ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں، افغانستان میں امن عمل کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

ادھر افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا ہےکہ  وہ پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں،افغانستان سے جانے والوں کو تمام ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

منصور احمد خان نے کہا کہ افغان اور ترک شہریوں سمیت مزید200افراد کو آج روانہ کیا جائےگا۔افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ مکمل طور پر فعال ہے ،پاکستانیوں کی بیشتر تعداد وطن واپس جاچکی ہے۔


متعلقہ خبریں