شاہ رخ خان کی صاحبزادی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار


بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان معروف فلم پروڈیوسر زویا اختر کی ویب سیریز میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ دکھائی دیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر کرن جوہر کی خواہش تھی کہ وہ سہانا خان اور خوشی کپور کو فلموں میں لانچ کریں گے تاہم زویا خان ان پر بازی لے گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا قومی امکان ہے کہ سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے صاحبزادے ابراھیم علی خان سہانا خان کے ہیرو کے طور پر کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں