دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل ہوگا؟ وزیر خارجہ

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے  کہ طالبان جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کریں گے یا نہیں؟

انہوں  نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرناچاہیےتاکہ سب ان کو قبول کریں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکا م کےخواہاں ہیں۔ کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا، چاہتے ہیں افغانستان سے پر امن انخلا ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحا ل پر سب کی نظر ہے ۔ اپنی ذات سے ہٹ کر افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن انتظامیہ کو طالبان کےخطرےآگاہ کیا گیا تھا، امریکی جریدے کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک سے رابطہ کروں گا۔ ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ افغانستان کی قسمت کا فیصلہ اب افغان عوام کے ہاتھ میں ہے۔

ادھر شاہ محمود قریشی کا ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے ڈینش شہریوں کے انخلا میں معاونت کر رہے ہیں ، مستحکم افغانستان خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دنیا افغانستان میں تبدیل شدہ حقائق کا ادراک رکھتی ہے، افغان شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اورعالمی برادری افغانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔

ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈینش شہریوں کے انخلاپر پاکستانی معاونت کو سراہتے ہیں ،دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلے کے تسلسل پر اتفاق بھی کیا۔

دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورکوریا کے ہم منصب چونگ یوئی یونگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،افغان باشندوں کی سیکیورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کوریا ئی کمپنی پاکستان میں موبائل سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے اور زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے متمنی ہیں۔


متعلقہ خبریں