چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی


کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مفاد عامہ کے مختلف کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شہدائے 12 مئی کے لیے فاتحہ خوانی کرنی چاہیے۔

جسٹس ثاقب نثارنے بیرسٹر فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ کیا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں؟ انہوں نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آپ کیس نمبر دیں ہم جائزہ لیں گے۔

سانحہ 12 مئی

12مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ کی 50 ویں سالگرہ  پر کراچی پہنچے تھے، وکلا اور شہری ان کے استقبال کے لیے نکلے تو شہر کے کئی مقامات پرمسلح تصادم شروع ہو گیا جس میں وکلا سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں