جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، فائرنگ کا تبادلہ،دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

فوٹو: فائل


جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ نائب صوبیدار شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 17اور 18اگست کی درمیانی شب پیش آیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
نائب صوبیدار سونے زئی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے جو بعد میں جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں