ملک میں یکساں نظام تعلیم سے فرق ختم ہوجائے گا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم سے فرق ختم ہوجائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں یکساں نصاب تعلیم ناممکن ہے لیکن یکساں نصاب تعلیم سے ملک میں فرق ختم ہو جائے گا۔ یکساں نظام تعلیم کے رائج ہونے پر وزارت تعلیم کو مبارکباد دیتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم سے معاشرے میں تقسیم کی فضا تھی اور جو پیسے والے تھے وہ انگلش میڈیم میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور ماضی کے نصاب کی وجہ سے معاشرہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آزاد ہوا تو یکساں نصاب تعلیم نہ لا کر ہم نے بڑا ظلم کیا۔ 25 سال سے میرا ویژن تھا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہو کیونکہ ملک میں صرف انگلش میڈیم والوں کو نوکریاں ملتی ہیں اور عزت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم سے ایلیٹ طبقے نے ناجائز فائدہ اٹھایا اور ایلیٹ طبقہ جس نظام سے فائدہ اٹھاتا ہے اس کو تبدیل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لوگ کہتے تھے کہ یکساں نظام تعلیم ممکن نہیں ہے تاہم ابتدائی طور پر وزارت تعلیم کو یکساں نظام تعلیم کے رائج ہونے کے بعد بھی چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 8ویں، 9ویں اور دسویں جماعت میں سیرت نبوی ﷺ پڑھائی جائے گی کیونکہ سیرت نبوی ﷺ سے نوجوانوں کو زندگی کا بہترین ضابطہ ملے گا جبکہ سیرت نبوی ﷺ سے نوجوانوں کو اخلاقیا ت اور ضابطہ زندگی سے آگاہی ہو گی۔


متعلقہ خبریں