کراچی میں ساڑھے20کروڑ روپے کی ڈکیتی:ایک سے زائد ملزمان ملوث نکلے



کراچی: تفتیشی حکام کے مطابق میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50لاکھ روپے کی چوری کی واردات میں ایک سے زائد افراد کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔

تفیشی حکام کے مطابق،واردات میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی  ہوگئی ہے۔ تفتیش میں ملزم ڈرائیور کے پولیس تصدیقی سرٹیفیکٹ پر تھانیدار کے جعلی دستخط ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محافظ بنا چور، کراچی میں کیشن وین کا ڈرائیور20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے اڑا

حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ گلستان جوہر سے جاری شدہ سرٹیفیکٹ کی جانچ کی گئی تو سابق تھانیدار لاعلم نکلا۔ تھانے کے انٹیلی جنس افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کرکے ملزم کو سرٹیفیکٹ جاری کیا۔

خطیر رقم لے کر فرار ہونےوالے ملزم نے  اپنے 2موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دئیے تھے۔ تفتیشی حکام نے پھینکے گئے موبائل فون تحویل میں لے  لیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے  پھینکا گیا ایک  موبائل فون سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے دیا گیا تھا۔ ملزم کے ذاتی  سم کارڈز اور رابطوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 95 کروڑ کے ہیروں کی چوری، 60 سالہ خاتون کو سزا

یادرہے کہ سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین  کا ڈرائیور 9اگست کو20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں