تیل اور گیس کی تلاش، پانچ کمپنیوں کو لائسنس مل گئے


حکومت نے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے  پانچ کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے۔

معاہدے پرسیکریٹری پیٹرولیم اوراو جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط  کیے ہیں۔  تیل وگیس کی تلاش کا کام حضرو، وہاڑی، ستلج، کھیواڑی ایسٹ اورنوشہرہ بلاکس میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیر تک گیس اور بجلی کی کمی پوری کر لی جائے گی، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت درآمدی تیل وگیس پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔ تیل وگیس کی تلاش کے لیے او جی ڈی سی ایل ادائیگی کرے گی۔ امید ہے کہ 5 بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش میں کامیابی ملے گی۔


متعلقہ خبریں