اشرف غنی نے طالبان سے مذاکرات کا اختیار افغان قیادت کو دیدیا

اشرف غنی نے طالبان سے مذاکرات کا اختیار افغان قیادت کو دیدیا

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا اختیار افغان قیادت کو دے دیا ہے۔ یہ بات افغانستان کے وزیر دفاع جنرل بسم اللہ نے بتائی ہے۔

طالبان کابل میں داخل، علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ نے کہا ہے کہ افغان قیادت کا اعلیٰ سطحی وفد دوحا میں طالبان قیادت کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

جنرل بسم اللہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جب تک معاہدہ نہیں ہوجاتا ہے اس وقت تک طالبان کابل پر حملہ نہیں کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان فوری طور پر اقتدار کی پر امن منتقلی چاہتے ہیں۔

ملک کی بگڑتی صورتحال: افغان سیاسی قیادت کا خصوصی وفد پاکستان پہنچ گیا

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ میڈیا ورکرز اور سفارتکاروں کی آزادی کا خیال رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں