عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

عائزہ خان کی باڈر پار دھوم

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں۔ اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اسکن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ کی تصاویرکو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کی اس تصویر کو صرف 13 گھنٹے میں 93 ہزارسے زائد لوگوں نے پسند کیا جبکہ اس پر پیار بھرے تبصرے بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کا بڑا اداکار پاکستانی اداکارہ صاحبہ کا دیور

متعدد سپر ہٹ ڈرامے اور کامیاب برانڈ فوٹو شوٹ کرنے والی عائزہ خان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں انسٹا گرام پر 9.2  ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی ان تصاویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

واضح رہے کہ عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں