پنجاب پولیس نے غیر ملکیوں کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے گارڈز اور سیکیورٹی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گارڈز اور سیکیورٹی کمپنیوں کے آڈٹ کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 71، پنجاب بھرمیں 151 کمپنوں کے گارڈز غیر ملکیوں کے ساتھ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔ گارڈز کےزیر استعمال اسلحہ لائسنس ذاتی حیثیت میں چیک کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کےاسلحہ لائسنس اورمدت ملازمت بھی چیک کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے اور مشکوک کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔