کورونا نے جزیرے میں بھی شکار ڈھونڈ لیا

کورونا نے جزیرے میں بھی شکار ڈھونڈ لیا

فرانس کے نارمنڈی ساحل کے  جنوب مغربی میں واقع جزیرہ سرک میں کورونا وبا  سے متاثرین کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

رپوٹ کے مطابق اس سے قبل سرک میں رواں سال جولائی میں  کورونا وبا کا پہلا مثبت کیس سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  دونوں مریضوں میں کورونا  کی علامات ظاہر ہونے پرٹیسٹ کیا گیا تھا۔

سرک کے ہیلتھ ڈاکٹر نیکولا برینک  نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور صحت کے لیے کام کیا ہے۔ کورونا کا مثبت آنا کوئی  تعجب کی بات نہیں ہے۔ سرک میں  کورونا وبا کی  بڑی وجہ بیلیوک پابندیوں میں نرمی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ  2019 میں ایک خطرناک وبا کورونا کے آنے سے لاکھوں اموات ہوئی ہیں لیکن دنیا میں سرک واحد جگہ تھی جہاں 2019 سے 2021 جون تک ایک بھی کورونا وبا کا مثبت کیس سامنے نہیں آیا تھا۔ کورونا کیسز کا مثبت آنے کے بعد سرک میں کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے اکثر بچوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ یہ انکشاف امریکہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ نتیجہ اپریل 2021 تک شائع ہونے والی 350 سے زیادہ تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کو یکجا کر کے نکالا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کا نشانہ بننے والے 46.7 فیصد مریض بچوں میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں