خطرناک قیدیوں کو خطرناک بیماریاں لگ گئیں

قیدیوں سے ملنے جیل نہیں جانا پڑیگا، گھر والوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی جائیگی

پاکستان کی جیلوں میں موجود قیدی ایڈز، ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کی خطرناک بیماریو ں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

میڈیکل رپوٹ کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں بیمار قیدیوں کی تعداد 2 ہزار 100 ہو گئی ہے۔

ایڈز میں مبتلا بیمار قیدیوں کی تعداد  پنجاب کی جیلوں میں 255 مرد اور 2 خواتین ہیں، سندھ کی جیلوں میں 115 مرد اور ایک خاتون، خیبرپختونخوا 39 اور بلوچستان کی جیلوں میں 13 مرد شامل ہیں۔

ہیپا ٹائٹس میں مبتلا قیدیوں کی تعداد  پنجاب کی جیلو ں میں ایک ہزار 47 مرد اور 2 خواتین، سندھ کی جیلوں میں 461 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

ٹی بی میں مبتلا قیدیوں کی تعداد پنجاب کی جیلوں میں  87 اور سندھ میں 52  بیمار قیدی موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا 235،سندھ 50 اور بلوچستان میں 11 قیدی ذہنی مریض ہیں۔

 


متعلقہ خبریں