یونیورسٹیاں بے جا دوڑ سے نکل کر معیاری تعلیم پر توجہ دیں، فواد چودھری


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کو بے جا تعمیرا ت کی دوڑ سے نکل کر دنیا کی معیاری جامعات کو دیکھنا چاہیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  دنیا میں جامعات نے معیشت کو کھڑا کیا۔ دنیا کی جامعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا۔ ہم نے بھی اپنے ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دینا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سائنس وٹیکنالوجی اور تعلیم کی وزارتوں نے پاکستان میں مستقبل روشن کیا۔ ملک میں 217 یونیورسیٹیاں کام کررہی ہیں۔
وفاق اور صوبوں کو تعلیم کے لیے آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ آج سعودی عرب جدید سوچ کا حامل ملک ہے۔ سعودی عرب نے مذہب کی تشریح کا حق اعتدال پسندوں کو دیا ہے۔ قائداعظم نے بھی جدید مسلم ریاست کا خواب دیکھا تھا۔

مزید پڑھیں: دو ہزار ارب ڈالرز لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی؟ فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعت نے کہا کہ سویت یونین نے جب افغانستان پر قبضہ کیا تو ہم سے پوچھ کر نہیں کیا۔ ہم کابل میں ایک موثر حکومت کی بات کر رہے ہیں۔ ہم طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے۔ افغانستان کو دیا گیا پیسہ افغان عوام پر نہیں لگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد پناہ گزین موجود ہیں۔ پاکستان کی معیشت مزید افغان پناہ گزین کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا۔ ہم نے افغان پناہ گزینوں کی دل سے مہمان نوازی کی۔ ہم نے افغان پناہ گزینوں کو خوراک، پانی، تعلیم سمیت ہرقسم کی سہولت دی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افغانستان کی صورتحال کو لے کر ہمارے اپنے لوگ تنقید کرتے ہیں۔ افغانستان کے یہ حالات ہماری وجہ سے نہیں ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ امریکہ طالبان سے بات کر کے خود چلا گیا۔ اگر طالبان صوبوں کو فتح کر رہے ہیں تو اس میں ہماری غلطی نہیں۔ افغانستان میں اربوں ڈالر لگا کر جو فوج بنائی گئی وہ آج بکھر گئی ہے۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہاجرین ہیں جو پاکستان سے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں