پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کامرس پالیسی لانیکا اعلان، وزارت تجارت کی بریفنگ

پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کامرس پالیسی لانیکا اعلان، وزارت تجارت کی بریفنگ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرنے کہا ہے کہ ہم کاشتکار وں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے ساتھ ایکسپورٹ بڑھانا چاہتے ہیں۔

سمندرپار پاکستانی زراعت میں سرمایہ کاری کریں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات زرعی مصنوعات کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

زرعی مصنوعات کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کو وزارت تجارت کی کمیٹی نے خصوصی بریفنگ دی۔ دوران بریفنگ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کامرس پالیسی لائی جا رہی ہے۔

وزارت تجارت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک کامرس پالیسی کے تحت ایکسپورٹ کے لیے صوبوں کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق بریفنگ میں کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کی باسمتی چاول کی ایکسپورٹس میں معمولی کمی آئی ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ ایران پر پابندیوں کے باعث چاول کی ایکسپورٹ کم ہوئی۔

وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام نے اجلاس میں کہا کہ بائی اینڈ مارکیٹ میں ہماری برآمدات بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ گوشت کی برآمد پر بھی توجہ دینی ہے۔

وزیراعظم: جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

زرعی مصنوعات کی خصوصی کمیٹی کے رکن ثنا اللہ مستی خیل نے اجلاس میں کہا کہ زراعت پر پاکستان کی ایک قومی پالیسی (نیشنل پالیسی) کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت پر پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور خصوصی کمیٹی کے چیئرمین اس قیصر نے اس موقع پر کہا کہ زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز بہت عمدہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خصوصی کمیٹی کو برآمد کنندگان کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمباکو کی ایکسپورٹ پر 0.2 فیصد ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ کے لیے وزارت تجارت کوئی اقدامات نہیں کرتی ہے۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں عاطف خان نے مؤقف اختیار کیا کہ وزارت تجارت کے حکام کی آج تک برآمد کنندگان سے ملاقات ہی نہیں ہوئی ہے۔

چیئرمین خصوصی کمیٹی اسد قیصر نے اس پر کہا کہ وزارت تجارت کے حکام برآمد کنندگان کے ساتھ مل کر مشاورت کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ کے مسائل حل کر کے ایک ماہ میں رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔

زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی بی نے بتایا کہ پختونخوا میں تمباکو کی رواں سال پیداوار 71 ملین کلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 ملین کلو ٹوبیکو کوٹے کے مطابق خریدی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں