روس کا برطانوی جاسوس جرمنی میں گرفتار

روس کا "برطانوی جاسوس" جرمنی میں گرفتار

روس کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں برطانوی شہری کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا۔

جرمن حکام  کا کہنا ہے کہ برلن میں قائم برطانوی سفارتخانے میں کام کرنے والے ڈیوڈ ایس کو روسی خفیہ ادارے کو حساس معلومات اور دستاویزات دینے اور اس کے بدلے بھاری رقم وصول کرنے پر تحویل میں لیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جرمن حکام کے مطابق برطانوی شخص  کو منگل کے روز برلن کے قریب پوٹسڈیم میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد برطانوی شہری کے گھر اور دفتر کی تلاشی بھی لی گئی اور دستاویزات قبضے میں لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کی کاروباری شخصیت کو چین میں 11 سال کی جیل

جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے میڈیا  سے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ جرمن سرزمین پر حلیف اور دوست ملک (برطانیہ) کے خلاف جاسوسی بالکل ناقابل قبول ہے اور ہم اپنے برطانوی دوستوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

جرمن حکام کے مطابق برطانوی شہری کی گرفتاری جرمن اور برطانوی خفیہ اداروں کو مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چین کی ایک عدالت  نے مبینہ جاسوسی کے الزام میں  کینیڈا کی ایک کاروباری شخصیت کو 11 سال جیل کی  قید سنائی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کینیڈین شہری مائیکل سپاور کو سال 2018 میں کینیڈا کے سابق سفارت کار مائیکل کوورگ کے ہمراہ چین میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں