طالبان اقتدار میں طاقت کے بجائے سیاسی راستے سے آئیں، منیر اکرم

طالبان اقتدار میں طاقت کے بجائے سیاسی راستے سے آئیں، منیر اکرم

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر طالبان زبردستی آئیں گے تو انہیں انٹرنیشنل سپورٹ نہیں ملے گی۔

برطانیہ نے طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پہ رضامندی ظاہر کردی

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک‘ میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں منیر اکرم نے کہا کہ طالبان اقتدار میں آئیں لیکن طاقت کے بجائے سیاسی راستے سے آئیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ طالبان کو افغانستان کے جتنے مسائل ہیں انہیں دیکھنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں جتنے ایشوز ہیں وہ دہشت گردی کے ہیں۔

منیر اکرم نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان ایک کثیرالنسلی ریاست ہے اور وہاں کثیر النسلی مزاحمت جاری رہے گی۔

افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے، مشیر قومی سلامتی

پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ اشرف غنی نے بڑا وقت ضائع کیا ہے، انہیں اب جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح طورپر کہا ہے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا سیاسی طور پر حل چاہتے ہیں۔

طالبان نے بزور طاقت افغانستان پر قبضہ کیا تو ریاست پارہ پارہ بکھر جائیگی، زلمے خلیل زاد

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی حکومت چاہتی ہے کہ افغانستان میں ایک مخلوط حکومت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں