محافظ بنا چور، کراچی میں کیشن وین کا ڈرائیور20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے اڑا



 کراچی: دو روز قبل آئی آئی چندریگر روڈ پر  پیش آئی بڑی واردات کا مقدمہ درج کر کےڈرائیور کی تلاش شروع کردی  گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب رقم لے جانے والا کیشن وین کا ڈرائیور اس وقت رقم لے کر رفو چکر ہوا جب اس کے دو ساتھی  گاڑی میں 20 کروڑ سے زائد رقم چھوڑ کر بینک کے اندر چلے گئے۔

پولیس کے مطابق وین  ڈرائیورنے ساتھیوں کے رابطہ کرنے پر کچھ دیر میں لوٹ آنے کا کہا اور پھر اپنا موبائل  بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں3کروڑ روپےکی ڈکیتی

پولیس نے پہنچ کر تحقیقات کی تو بینک سے کچھ فاصلے پر کیش وین  کھڑی ملی جس سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے نقدی اور ڈرائیور غائب تھے۔

پولیس نے ملزم کی تلاش میں گلستان جوہر میں واقع رہائشگاہ پر بھی چھاپا مارا جہاں والدین نے پولیس کو بتایا کہ اسے چند ماہ قبل گھر سے نکال دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور ایک سال سےزائد عرصہ سے سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا ۔ شبہ ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت واردات کی گئی اور اس میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٖکراچی: نوجوان نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار

پولیس نے سیکیورٹی کمپنی سے وابستہ دیگر گارڈز اور سپر وائزر کو حراست میں لے کر بیانات لینا شروع کردئیے ہیں۔


متعلقہ خبریں