لاہور: ضلع کچہری عدالت لاہور نے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزم کی دوسری بیوی اپنی ماں کے ساتھ انصاف کے لیے ضلع کچہری میں پیش ہوئی ۔
بیوی نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ میرے شوہر نے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے مجھ سے شادی کی ۔ بعد میں پتا چلا کہ ملزم کی پہلی بیوی بھی ہے ۔ میرے شوہر کے پہلے سے بچے بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے فون کی جاسوسی، بیوی پر جرمانہ عائد
بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر نےحقیقت چھپا کہ میرے ساتھ دھوکہ کیا اور بعد میں تشدد بھی کیا۔
ملزم کے خلاف دھوکہ دہی سے دوسری شادی کرنے کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہے۔ تھانہ شاہدرہ پولیس نے ملزم کے خلاف ریکارڈ عدالت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج
جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی نے کیس پر سماعت کی۔ملزم نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری داٸر کر دی ہے۔