بلاول کی توجہ لوٹ مار پر ہے، پیسے مانگتے ہیں تاکہ کک بیکس لے سکیں: فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچا دیا گیا، فرخ حبیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب زدہ افراد حکومت سندھ میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

بلاول بلوچستان کو چھوڑیں سندھ کی فکر کریں، فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں اندھیر نگری کرپٹ راج جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلاول بھٹو کی تمام توجہ لوٹ مار پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صوبے کے عوام کو غربت اور بھوک کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

کسی وقت بھی عام انتخابات ہو سکتے ہیں، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ صوبائی حکومت گجرنالے تک کی صفائی نہیں کرسکتی ہے وہ بھی وفاقی حکومت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کراچی کو کے فور کے ذریعے پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی وفاق بنا رہی ہے۔

لگتا ہے بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں ملوث بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا،سندھ ہائیکورٹ برہم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پراعلان کیا کہ ہم آپ کو کوئی پیسہ نہیں دیں گے۔ انہوں ںے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو پیسے مانگتے ہیں تاکہ کک بیکس لے سکیں۔


متعلقہ خبریں