وفاقی وزیر برائے تونائی حماد اظہر نے کہا ہت کہ کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کے درمیان گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ پاک ایل این جی کے الیکٹرک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔
Pleased to share that the first of its kind GSA between @KElectricPK and @PAK_LNG has been signed. This is for the supply of 150 mmcft LNG to K-Electric. The benefits include enhanced power supply to Karachi. Congratulations to both the entities. pic.twitter.com/j8JPRx0fZd
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 10, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا گیس کی فروخت کا معاہدہ ہے۔ معاہدے سے کراچی کو بجلی کی اضافی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔