مسجد میں رقص کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار گرفتار


بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم مسجد کی سیڑھیوں پر خاتون کے ساتھ رقص کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

20 سالہ نوجوان کو مسجد میں رقص کرنے، اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا پر نشر کرنے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیت یاسین کو دیوی پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف ابھی باضابطہ مقدمہ دائر کرنے سے پہلے حراست میں رکھا گیا ہے اور اگرعدالت نے انہیں قصوروار پایا تو انہیں پانچ برس تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش میں عام انتخابات، ووٹنگ کے دوران 10 افراد جاں بحق

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا مسجد میں رقص کرنے سے مسجد کی بے حرمتی ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مسجد میں بنائی گئی ویڈیو میں ایک خاتون بھی تھیں جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش کی حکومت نے حال ہی میں پچاس نئی مساجد تعمیر کی ہیں یہ ویڈیو انہیں میں سے ایک مسجد میں بنائی گئی تھی۔

حکام کے مطابق اس سے پہلے کہ اس ویڈیو کو ویب سائٹ سے ہٹایا جا سکتا تقریبا ًایک ملین افراد نے اسے دیکھا لیا تھا۔

گزشتہ برس ملک کے دو ہندو افراد کو ایک ایسی سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے سات برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جو حکام کی نظر میں پیغمبر اسلام کی شان میں توہین کے مترادف تھی۔

 


متعلقہ خبریں