نورمقدم کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے ہیں، شیخ رشید


 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھارتی، اسرائیلی اور این ڈی ایس پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور خطے میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کی منظم کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے اور پاکستان پر جو الزامات عائد کیے اس کی تردید کرتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں بے بنیاد الزامات غیرملکی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا اور مقبوضہ کشمیرمیں کسی دہشت گرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کو چلانے کے لیے وزیر اعظم سے گائیڈ لائنز لیں گے اور اس وقت تمام جعلی شناختی کارڈز ختم کر رہے ہیں جبکہ جعلی شناختی کارڈز بنانے میں ملوث افسران کو نکال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے، جاوید لطیف

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام عزاداروں کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے اور کسی کےعقیدے کو چھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ملک کی سلامتی کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں۔ نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان سفیر تعاون نہیں کر رہے ہیں تاہم افغان سفیر کی بیٹی کی فوٹیجز سفیر کے حوالے کر دی گئی ہیں اور افغان سفیر کی بیٹی نے جرمنی میں پناہ لی ہوئی ہے۔

داسو واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داسو واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔


متعلقہ خبریں