امریکی فوجیوں کیلئے 15 ستمبر تک ویکسین لگوانا لازمی


امریکی وزیر دفاع کی جانب سے 15 ستمبر تک امریکی فوج کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

تمام فوجیوں میں تقسیم کردہ میمو میں، پینٹاگون کے اعلیٰ رہنماؤں نے کہا ہے کہ ویکسین فوجی تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ضروری اقدم ہے۔

سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس کی شرح تیزی سے بڑھتی ہے تو اس ڈیڈ لائن کو مزید کم کیا جا سکتا ہے، جس کے لیے ایف ڈی اے کی منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: امریکا میں فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری

پینٹاگون کے منصوبے کے تحت ایف ڈی اے کو فائزر ویکسین کی حتمی منظوری دینے کا وقت فراہم کیا گیا ہے، جو اگلے ماہ کے اوائل میں متوقع ہے۔

امریکی سیکٹری دفاع کا فیصلہ دنیا بھر کی حکومتوں اور کمپنیوں کی عکاسی کرتا ہے، جو کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں، جس نے امریکا سمیت دیگر ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویکسین نہ لگوانے پر سی این این کے 3 ملازم فارغ

امریکی وزیر دفاع کے مطابق فوج میں وائرس کا کوئی بڑا پھیلاؤ امریکہ کی کسی بھی سکیورٹی بحران میں اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انفیکشن کی شرح بڑھتی ہے اور ممکنہ طور پر فوجی تیاری پر اثر پڑتا ہے تو وہ صدر کو مختلف کورسز کی سفارشات پیش کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، انہیں اس قوم کے دفاع کے لیے ایک صحت مند اور تیار فورس کی ضرورت ہے۔

یہ فیصلہ ایک ہفتے کے بعد میں آیا ہے جب امریکی صدر بائیڈن نے دفاعی حکام سے فوجیوں کو ویکسین لگوانے کا منصوبہ تیار کرنے کو کہا تھا۔

 


متعلقہ خبریں