کورونا ویکسین: دوسری خوراک کیلئے ایس ایم ایس کی ضرورت نہیں، فیصل سلطان

کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فوٹو: فائل


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے کم سے کم وقفے کے بعد ویکسین کی دوسری خوراک  لی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری سائنو فارم کی ویکسین تین ہفتے بعد جبکہ سائنوویک اور ایسٹرا زینکا چار ہفتے بعد لگوا لیں۔

 

 

 

، معاون خصوصی صحت


متعلقہ خبریں