دنیا میں پہلی بار خواجہ سرا اولمپک گولڈ میڈل لینے میں کامیاب

دنیا میں پہلی بار خواجہ سرا اولمپک گولڈ میڈل لینے میں کامیاب

دنیا میں پہلی بار خواجہ سرا کینیڈین فٹبالر نے سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 25 سالہ کینیڈین خواجہ سرا فٹبالر کوئین نے 2014 میں کینیڈین ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا اور 2016 کے ریو گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا تاہم گزشتہ سال خواجہ سرا کے طور پر سامنے آئے۔

ٹوکیو اولمپکس میں گزشتہ روز خواتین کا فائنل فٹبال میچ سویڈن اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں خواجہ سرا کوئین نے گول کر کے اپنے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور تاریخ رقم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس:چینی کھلاڑی سے شادی کے سوالات پر بحث چھڑ گئی

فیفا کے مطابق خواتین کا فٹبال میچ کینیڈا اور سوئیڈن کے درمیان برابر ہو گیا تھا تاہم میچ کا فیصلہ پینلتی ککس پر ہوا اور خواجہ سرا کوئین نے گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔


متعلقہ خبریں