امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایت


کابل: امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے ائرفورس پائلٹ ہلاک اور 6 شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد کابل میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا جبکہ سرچ آپریش بھی جاری ہے۔

دوسری جانب نیو یارک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈیبورہ لیونز کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے 31  صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا صوبہ نمروز کے دارالحکومت پر قبضہ

مسئلہ افغانستان پر ڈیبورہ لیونز  نے  سلامتی کونسل سے خطاب  کیا جس میں انہوں نے  کہا کہ ہرات، قندھار اور لشکر گاہ کی صورت حال انتہائی سنگین ہے۔ افغانستان کے شہر ہرات، قندھار اور لشکر گاہ میں طالبان کے مبینہ تشدد سے اب تک  ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں  ڈیبورہ لیونز نے  کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خطرناک اور تباہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے افغانستان کا انفراسٹکچر بری طرح سے  تباہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں