کورونا ویکسین: پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور

ADB

پاکستان پر ڈالروں کی بارش


 ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے کویڈ پروگرام کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم کوروناویکسین کی خریداری کیلئےاستعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اعلامیے کے مطابق پچاس کروڑڈالر کی رقم سے 3 کروڑ 98 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراک خریدی جائیں گی۔ رقم سے سیفٹی باکس،سرنجزکی خریداری بھی کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک اعلامیے کے مطابق ویکسینیشن سے کورونا کے پھیلاؤمیں تیزی سے کمی ہوگی۔ ویکسی نیشن سے کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی ہوگی۔


متعلقہ خبریں