عمران خان انتقام لیں مگر کشمیر پر بھی توجہ دیں، آصف زرداری

Asif Ali Zardari

کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان ہم سے انتقام لیں مگر کشمیر پر بھی توجہ دیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کے موقع پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے انسانی حقوق بحال کرائے اور رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، آرمی چیف

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہماری حکومت ہوتی تو ہم آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔ عمران خان ہم سے انتقام کا شوق پورا کریں مگر کشمیر پر بھی توجہ دیں کیونکہ 2 سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے۔

اس سے قبل آج صبح اسلام آباد میں وزیر خارجہ کی زیرصدارت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت دیگر وزرا اور لوگوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں