مقبوضہ کشمیر: عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی میڈیا، سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔

دلی کیساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظل وستم کی انتہا کررکھی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیاں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے مفادات کی ہمیشہ حمایت کی ہے، شاہ محمود

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں سیاسی عمل کو فوجی طاقت سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔

بھارت کو کشمیر پریمیئر لیگ کا اتنا خوف کیوں ہے؟ وزیر خارجہ کا استفسار

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل میں 5 اگست کے غیر قانونی اقدام پر تین بار مسئلہ کشمیر سے متعلق بات ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں