ٹوکیو اولمپکس: امریکی میڈیا کی میڈل کے حوالے سے غلط بیانی

ٹوکیو اولمپکس: امریکی میڈیا کی میڈل کے حوالے سے غلط بیانی

ٹوکیو اولمپکس میں امریکی میڈیا کی میڈل کے حوالے سے غلط بیانی سامنے آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت چین ٹوکیو اولمپکس میں سر فہرست ہے جبکہ امریکہ کا دوسرا نمبر ہے تاہم امریکی میڈیا تمغوں کی غلط بیانی سے امریکہ کو فہرست میں اول نمبر پر دکھا رہا ہے۔

امریکی میڈیا صرف سونے کے تمغوں کے بجائے مجموعی تمغے دکھا کر اپنی جیت کی خوشی منا رہا ہے لیکن اس کے برعکس چین اب تک سب سے زیادہ سونے کے تمغے جیت چکا ہے اور امریکہ چین سے 7 سونے کے تمغوں کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ اولمپکس قانون کے مطابق سونے کے تمغوں کی بنیاد پر جیت کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور ٹیبل چارٹ پر سونے کے تمغوں کی بنیاد پر ہی درجہ بندی دکھائی جاتی ہے لیکن امریکہ میں مجموعی تمغوں کو لے کر درجہ بندی تبدیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماؤ زے تنگ کی تصویر والے بیج پہننے پر چینی ایتھلیٹس کو انکوائری کا سامنا

مجموعی تمغے سب سے زیادہ امریکہ نے ہی جیتے ہیں اور مجموعی تمغوں کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر ہے۔ چین نے اب تک مجموعی طور پر 69 تمغے جیتے ہیں اور امریکہ 76 تمغے اپنے نام کر چکا ہے۔

اولمپکس قانون کے مطابق اس وقت چین 32 سونے کے تمغوں کے ساتھ نمبر ون پر براجمان ہے جبکہ امریکی کھلاڑی اب تک 25 سونے کے تمغے اپنے نام کر چکے ہیں جس کے ساتھ امریکہ دوسرے نمبر پر ہے اور جاپان 20 سونے کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں